by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے وضاحت مانگ لی

بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ تقریر کی ویڈیو ٹیسٹ میچ ختم ہونے سے پہلے نشر کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو اور ویڈیو جاری کرنا آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ای سی بی نے ڈریسنگ روم کی ریکارڈنگ اور وڈیو نشر کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

بین اسٹوکس نے ساتھی کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ سے آگاہ کرنے والی تقریر کھیل شروع ہونے سے قبل کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق ڈریسنگ روم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میچ کے اختتام سے پہلے جاری نہیں کی جاسکتی۔



PNP

Comments are closed.