by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فرانس نے مراکش کو شکست دے کر ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میچ کی ابتداء سے ہی فرانسیسی ٹیم چھائی رہی، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اگلے ہاف میں چھ منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے دو گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔ 

بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل کا آغاز انتہائی شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے۔ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پینلٹی ملی لیکن ایمپاپے کی لگائی ہوئی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے باسانی روک لیا۔ 

پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے بلاخر 60 ویں منٹ میں ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی اور 66 ویں منٹ میں ڈیمبلے نے خوبصورت گول کرکے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔

82 ویں منٹ میں مراکش کو فری کک ملی جس پر فرانسیسی گول کیپر نے خوبصورتی سے ناکام بنایا، اسی دوران مراکش کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن اس کے کھلاڑی کی کوشش بھی ناکام رہی۔ 

مراکشی ٹیم نے اس سے قبل روس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2022ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں اسے کروشیا نے شکست دی تھی۔



PNP

Comments are closed.