جنوبی افریقا کی قومی فٹبال ٹیم اور میملوڈی سن ڈاؤنز کے مڈفیلڈر جے ڈن ایڈمز 25 برس کی عمر میں چل بسے، انہوں نے حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔
جے ڈن ایڈمز نے فیفا ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے تینوں میچ کھیلے، جبکہ راؤنڈ آف 32 میں کینیڈا کے خلاف میچ میں وہ متبادل کھلاڑی کے طور پر بینچ پر موجود تھے۔
فٹبالر کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ یہ واقعہ ڈپریشن کے باعث خودکشی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم میملوڈی سن ڈاؤنز کلب اور ایڈمز کے اہلِ خانہ نے اس حوالے سے کوئی با ضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ ان کے انتقال کی تصدیق صرف ان کے قریبی افراد نے کی ہے۔
خاندان کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے سرپرست برینڈائن جانسن نے کہا کہ اس المناک واقعے نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
ان کے مطابق دو روز قبل جے ڈن ایڈمز سے بات ہوئی تھی اور وہ نئے سیزن اور افریقا کپ آف نیشنز میں ٹائٹل کے دفاع کے حوالے سے پُرامید اور پُرجوش تھے۔
جنوبی افریقا بھر میں مداحوں اور فٹبال شخصیات نے جےڈن ایڈمز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
PNP
Comments are closed.