جوس بٹلر کی برق رفتار سنچری اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت پانچ میچوں کی سیریز میں کوئی بھی میچ نہ جیت سکا، یوں میزبان ٹیم نے سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔ سیریز کا پہلا میچ چیسٹرلی اسٹریٹ میں بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
روز باؤل میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، جو بٹلر اور کپتان ہیری بروک کے درمیان 233 رنز کی تاریخی شراکت داری کی بدولت ممکن ہوا۔
بھارت کی طرف سے شیوم دوبے نے اپنے ایک اوور میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرشنا نے اپنے چار اوورز میں 38 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
258 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب میں موجودہ ورلڈ چیمپئن بھارت ایشان کشن اور تلک ورما کی نصف سنچریوں کے باوجود 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 201 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح اسے انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مہمان ٹیم کی طرف سے ایشان کشن 35 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ تلک ورما نے 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی طرف سے سیم کرن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے اپنے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید نے دو جبکہ لیام ڈاؤسن، جوش ٹونگے اور جوفرا آرچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
PNP
Comments are closed.