by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشز جیتنے کی فکر، ای سی بی نے میک کولم کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا

برینڈن میک کولم – فوٹو: فائل

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بوڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھن والے برینڈن میک کولم کو ٹیسٹ کوچ عہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میک کولم وائٹ بال فارمیٹ میں کوچ برقرار رہیں گے۔  

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ ایشز جیتنے کے ہدف کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ برینڈن میک کولم 4 سال تک انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ہیں۔ 

اپنے بیان میں برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہونے پر دکھ ہے، اب پوری توجہ وائٹ بال ٹیموں پر ہوگی۔

دوسری جانب انگلینڈ نے نئے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔



PNP

Comments are closed.