by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا

کراچی (پی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف درج شعائر اسلام کی توہین کے مقدمے میں سزا کے خاتمے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کی اور آئی جی سندھ کو مقدمے کی تفتیش جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل ہوں اور ملزم کے خلاف کوئی بھی ثبوت اگر تفتیشی افسر کو نہ ملے تو فوری طور پر متعلقہ عدالت کو رپورٹ دے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر تین ہفتے کے اندر اندر عمل کیا جائے۔

قبل ازیں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف کراچی کے حیدری مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف ریاض سولنگی ایڈووکیٹ نے مقدمہ درج کرایا ہے۔



PNP

Comments are closed.