by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

کراچی(پی این پی) گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں ایک گھر سے میاں، بیوی اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی،

جس کے مطابق شاہزیب اور اس کی اہلیہ صبا کی موت گولی لگنے سے ہوئی، جبکہ تینوں بچوں کی ہلاکت کی حتمی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق بچوں شمائلہ، ایزل اور آریہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات درکار ہیں۔ متوفیہ شمائلہ کے بازوؤں پر پرانے زخموں کے نشانات بھی پائے گئے، جبکہ شاہزیب اور اس کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹو بنے ہوئے تھے۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچوں افراد کی ہلاکتیں 12 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان ہوئیں۔واضح رہے کہ 13 اکتوبر کی صبح گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں واقع گھر سے پانچوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.