پالیسی کی بات کرتا ہوں، ہماری قربانیوں کا مذاق نہ اڑائیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پالیسی کی بات کرتا ہوں، ہماری قربانیوں کا مذاق نہ اڑائیں، اتنی قربانیوں کے بعد کوئی جبر کرتا ہے تو اس سے اختلاف کرتا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت دہشت گردی پر قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلائے۔ دہشت گردی پر متفقہ پالیسی ہونی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو اعتماد میں لینے کا پلیٹ فارم صرف پارلیمنٹ ہے، کچھ لوگ اپنا قد بڑھانے کے لیے ان پر تنقید کرتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب پاکستان کا دوست ہے، اس دوستی کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.