by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی ( پی این پی ) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی  مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر ز کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونا4 ہزار 165 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
 مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں1600روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت  4لاکھ 39ہزار 36روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1372روپے کی کمی کے ساتھ 3لاکھ 76ہزار 402روپے کی سطح پر آگئی ۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 81روپے کی کمی کے ساتھ 6ہزار 175روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 69روپے کی کمی کے ساتھ 5ہزار 294روپے کی سطح پر آگئی۔ 
 



PNP

Comments are closed.