کراچی(پی این پی)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی ہوگئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوکر 370744 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 11 روپے بڑھکر 6432 روپے ہوگئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 14 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4100 ڈالر پر آگیا۔
PNP
Comments are closed.