by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شارٹ ٹائم اغوا اور تاوان کا مقدمہ،اداکار منیب بٹ بے گناہ قرار ،پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا

کراچی(پی این پی)انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اداکار منیب بٹ پر شارٹ ٹائم اغوا اور تاوان کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اداکار منیب بٹ پر شارٹ ٹائم اغوا اور تاوان کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے عدالت میں مقدمے کا 7 صفحات پر مشتمل چالان پیش کیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان شاہد ستار، وزیر محمد اور محمد سلیم کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

جبکہ اداکار منیب بٹ، محسن راجپر اور عبدالرحمان چانڈیو کو ضمانت پر ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد منیب بٹ کو اس معاملے میں بے گناہ قرار دیا ہے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ محمد متعل کو شاہراہِ فیصل سے شارٹ ٹائم اغوا کیا اور ان سے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی لوٹ لی۔

ملزمان تاوان کی رقم لوٹنے کے بعد مغوی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید قانونی کارروائی عدالت میں جاری ہے۔  



PNP

Comments are closed.