اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چھیانگ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
چینی وزیراعظم کے طیارے نے پیر کو ساڑھے 12 بجے نور خان ائیربئیس پر لینڈنگ کی۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ چینی ہم منصب کا استقبال کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزیراعظم پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک روز قبل اتوار کو بتایا تھا کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ’سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔‘
دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم کے وفد میں وزارت خارجہ اور تجارت، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وزراء اور حکام شامل ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’دورے کے موقع پر سی پیک کے تحت تعاون اور پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات پر جامع بات چیت ہو گی۔‘
دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کریں گے۔ وہ پارلیمانی رہنماؤں اور پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Trending
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔