انتہا پسند اسرائیلی وزیر فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی فتح کیلئے دعاگو

انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ارجنٹینا کی فتح کے لیے دعا گو ہیں۔
اتمار بن گویر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فیفا کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان میچ سے قبل ایک پوسٹ شیئر کی۔
انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ کیا مجھے واقعی آپ کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ میں پورے دل سے ارجنٹینا کی ٹیم کی جیت اور فائنل میں پہنچنے کے لیے کیوں دعا کر رہا ہوں؟
بعد ازاں جب ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تو اتمار بن گویر نے ایک اور پوسٹ شیئر کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ حق دار کو عزت دی جائے، اب پورے یقین کے ساتھ فائنل کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ ٹرافی ارجنٹینا کی ہی ہو گی۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا کی ٹیم 7 ویں بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور 3 بار اسے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل رہا ہے جب کہ 3 بار رنرز اپ رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.