by Rao Imran Suleman
Rao Nama

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این پی)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین اور آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے لیگل ریفارمز کمیٹی کو فعال کر دیا،

لیگل ریفارمز کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے اعلی حکام سمیت تمام ونگز کے حکام شریک ہیں، کمیٹی موجودہ انتخابی قانون اور آئینی شقوں کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی عام انتخابات 2024ء میں سامنے آنے والی قانونی و آئینی خامیوں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی، الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کو موثر اور جدید بنانے کیلئے قانونی فریم ورک کا جائزہ لے گا۔الیکشن کمیشن آئین، الیکشن ایکٹ 2017ء اور الیکشن رولز 2017ء میں ضروری ترامیم کی تجاویز تیار کرے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی قوانین میں خامیوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ فورمز کو سفارشات بھیجے گا، الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017ء کا جائزہ رواں برس دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نئی قانون سازی پر تین ماہ کے اندر اپنی رائے دے گا۔

PNP

Comments are closed.