کراچی (پی این پی)کراچی کے تھانہ درخشاں میں تعینات 4 اہلکاروں کو شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے مطابق معطل کیے گئے چاروں اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے چیکنگ کے دوران شہری کو روکا اور انہیں بلاجواز گاڑی میں مختلف سڑکوں پر گھماتے رہے اور بعدازاں شہری سے 50 ہزار روپے نقد وصول کرکے چھوڑ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری کی جانب سے مذکورہ اہلکاروں پر مزید رقم لینے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے جس کی مزید تصدیق کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں 2 پولیس اہلکار درخشاں تھانے کے جبکہ 2 اہلکاروں کا تعلق شاہین فورس سے ہے جبکہ شہری کا بھی پولیس بیان قلم بند کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہ
PNP
Comments are closed.