کراچی(پی این پی)کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے 2 پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مسافر تھائی لینڈ جا رہے تھے، جن کا تعلق پنجاب کے علاقوں سے ہے۔
حکام نے کہا کہ دونوں مسافر پاکستانی پاسپورٹس سے سیاحتی ویزوں پر تھائی لینڈ جا رہے تھے، دونوں مسافروں سے ان کے سفر کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مسافر ہم جنس پرست شادی کے لیے تھائی لینڈ جا رہے تھے۔
PNP
Comments are closed.