by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولتیں آن لائن فراہم کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو 

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے اجرا کی سہولت آن لائن فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر کے مطابق آن لائن سہولتیں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ویب پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔

سی ٹی او کے مطابق 19 اکتوبر سے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اور پولیس خدمت مراکز پر یہ سہولتیں دستیاب نہیں ہوں گی۔

کائنات اظہر نے بتایا کہ تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس شہریوں کو کوریئر کے ذریعے ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آن لائن درخواست دیتے وقت اپنا مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں، کیونکہ غلط یا نامکمل پتہ درج کرنے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل میں تاخیر ہوسکتی ہے۔



PNP

Comments are closed.