سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی، اہم معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا
قاہرہ: مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں دفاعی مشن کے لیے فوج بھیجنے اور اس کی ذمہ داریوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس پیش رفت کی اطلاع مصری پارلیمنٹ کے رکن مصطفیٰ بکری نے دی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق مصطفیٰ بکری نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فوجی تعیناتی کے معاملے پر غور کے لیے مصری ایوانِ نمائندگان کا ہنگامی اجلاس بھی 18 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق طلب کیا گیا تھا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کو خطے میں مختلف سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قومی دفاعی کونسل کی منظوری کے بعد فوجی تعیناتی سے متعلق پارلیمنٹ کی کارروائی کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔
PNP
Comments are closed.