by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رضوان کے بعد امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کو پریذیڈنٹ ٹرافی کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ میں امام الحق او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے، وہ کل سے شروع ہونے والے آخری راؤنڈ کےلیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

او جی ڈی سی ایل نے بھی امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ ٹیم کا کل کا میچ لاہور میں غنی گلاس کے خلاف شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امام الحق کو کھیلنے کی اجازت کے حوالے سے او جی ڈی سی ایل کو آگاہی دی تھی۔

گزشتہ روز پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کپتان محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔



PNP

Comments are closed.