by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ناروےکے شہر ڈرامن میں خوفناک آگ بے قابو،100سے زائد گھر جل گئے

ناروے کے شہر ڈرامن میں خوفناک آگ بے قابو ہوگئی، جہاں لکڑی سے بنے ایک ساتھ جڑے ہوئے 100 سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہو چکے ہیں۔

امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرم موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیلی، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔

فائر فائٹرز تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو نہیں پا سکا۔

حکام کے مطابق تیز ہواؤں، گرم موسم اور آگ سے بچاؤ کے انتظامات کی کمی کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جدید نارویجئن دور کی سب سے بڑی آگ ہے۔

PNP

Comments are closed.