کراچی(پی این پی)میر رضا کیس میں ورثا نے جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظرِعام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نےکہا کہ سندھ کابینہ کےفیصلےکا انتظار ہے، ورثا سپریم میڈیکل بورڈکو مستردکرکے جے آئی ٹی بنانےکا مطالبہ دہرا رہے ہیں،یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پولیس قتل سے متعلق تفتیش کیوں نہیں کر رہی۔
جبران ناصر نےاحمد بھر دے اورعلی شاز کےکردارکومشکوک قراردیتےہوئےسوال اٹھایاکہ میر رضا کے پارٹنر کو کیسے معلوم تھا کہ وہ واپس نہیں آئے گا، اگر انکوائری رپورٹ پبلک نہ کی گئی تو جوڈیشل کمیشن کی کارروائی محض ڈرامہ ثابت ہوگی۔
PNP
Comments are closed.