بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں پانچویں سی آئی سی جی ایف کے افتتاح ، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ گلوبل انڈسٹری انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس کے کامیاب انعقاد، اور گوانگ چو میں 137ویں کینٹن میلے کے کامیاب آغاز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اندرون و بیرون ملک بہت سے دوستوں نے ان سرگرمیوں پر توجہ دی ہے اور ان سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے خلاف مزاحمت کے لئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تمام فریقوں کے عزم اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ چین کے کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہو رہے ہیں، جو چین دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کے لئے ایک پختہ عزم رکھتا ہے. گزشتہ روز چینی حکام نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے، جس کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات 10.3 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جن میں سے برآمدات 6 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگئیں، جو کہ 6.9 فیصد اضافہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین دنیا کی مارکیٹ ہے اور تمام ممالک کے لئے ایک موقع بھی ہے. ہم اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کے ساتھ عالمی معیشت میں استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا