by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں جمعہ تک گرمی کی شدت زائد رہنے کا خدشہ

کراچی(پی این پی)محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعہ تک گرمی کی شدت زائد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر میں جمعہ تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور جمعہ کے بعد پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں رات کی خنکی کا آغاز ہوچکا ہے اور رات کا درجہ حرارت آنے والے دنوں میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، نومبر کا معمول کا رات کا درجہ حرارت 17.7 اور دن کا 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم نومبر میں دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتےہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں دن کے درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتے ہیں اور نومبر میں رات کےدرجہ حرارت 19 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔



PNP

Comments are closed.