مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان شہید
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 17 سالہ فلسطینی نوجوان فادی الحمداللہ النعسان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فادی الحمداللہ النعسان تقریباً ایک ہفتہ قبل رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المغیر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران زخمی ہوا تھا، جب مقامی شہری اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کا مقابلہ کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق المغیر اور اس کے گرد و نواح کے دیہات اور قصبے مسلسل اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی علاقے میں چھاپوں اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.