by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں گھروں میں ملازمت لے کر وارداتیں کرنے والی 2 بہنیں پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

کراچی (پی این پی) جٹ لائن کے علاقے میں گھروں سے 75 لاکھ کا سامان چوری کرنے والی 2 بہنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بریگیڈ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین گھروں میں کام مانگ کر وارداتیں کیا کرتی تھیں، ملزمہ نوشین، نور فاطمہ نے 75 لاکھ کے پرائز بانڈ اور 80 ہزار روپے چوری کیے تھے۔ملزمہ نوشین نے چند ماہ قبل ہی متاثرہ گھر میں ملازمت حاصل کی تھی اور گھر والوں کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد تین ماہ بعد واردات انجام دی۔واردات کے بعد ملزمہ کے موقع سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ملزمہ نوشین ماضی میں بھی گھروں میں کام کاج کے دوران چوریاں کرچکی ہے، ملزمہ کے خلاف پہلے بھی بریگیڈ اور صدر کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ادھر سچل سے خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر وارداتیں کرنے والے پکڑے گئے ہیں، پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان گاڑیاں چوری کرنے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔ملزمان انجن و چیسسی نمبر تبدیل کرکے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرتے تھے، ملزم خواتین کے ذریعے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی درخشاں تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی جبکہ ملزم سے اسلحہ اور خاتون سے منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.