by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اقوام متحدہ کی درخواست پر خوراک کے 73 کنٹینرز براستہ طورخم افغانستان جا چکے، کسٹم حکام

طورخم بارڈر(فائل فوٹو)

افغانستان کو اقوام متحدہ کی خوراک پر مبنی اشیاء کی سپلائی جاری ہے۔ ضلع خیبر سے کسٹم حکام کے مطابق ایک ہفتے میں 73 کنٹینرز طورخم کے راستے افغانستان جا چکے ہیں۔  

کسٹم حکام کے مطابق غذائی اشیا کے مزید 86 کنٹینرز کی کلیئرنس کا کام جاری ہے۔  اقوام متحدہ کی جانب سے ایک ہزار کنٹینرز افغانستان بھیجیں جائیں گے۔  

حکام کے مطابق وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی درخواست پر ترسیل کی اجازت دی تھی۔ 

 کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث 12 اکتوبر 2025 سے سرحد بند ہے۔



PNP

Comments are closed.