by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

پرائم منسٹر آفس کے اعلامیے کے مطابق شہبازشریف نے دوران گفتگو پاکستان کی امن کوششوں میں ملائیشیا کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

شہبازشریف اور انور ابراہیم کے درمیان تازہ ترین علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب تک جو پیشرفت ہوئی ہے، وہ ملائیشیا اور دیگر برادرممالک کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن عمل آگے بڑھانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی انتھک کوشیشیں شامل ہیں۔

دوران گفتگو دونوں وزرائے اعظم نے غزہ اور لبنان میں جاری انسانی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی اور امن مذاکرات اور سفارتکاری کےلیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔



PNP

Comments are closed.