کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی جس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم شور مچانے پر گھر سے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ کر کے فرانزک کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.