by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارت میں وزیر تعلیم کے استعفے کے لیے مارچ پر پولیس کا لاٹھی چارج

کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی اصلاحات اور وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا جبکہ پولیس کی جانب سے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا/ فوٹو: رائٹرز

نئی دہلی میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج کیا۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور مرکزی وزیر تعلیم ھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا۔

بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ سے قبل دہلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، شہر کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے۔کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وزیر صحت نے مطالبات کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

PNP

Comments are closed.