اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے سزار کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منیب اختر نے فوجی افسران کی سزاؤں کیخلاف 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے کرنل ریٹائرڈ آزاد منہاس اور کرنل ریٹائرڈ عنایت اللہ کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔
یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ سے قبل فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو دو جبکہ عنایت اللہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔ دونوں سابق فوجی افسران کیخلاف 1994 میں بینظیر حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کےالزام میں کارروائی کی گئی تھی۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post