by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صارم برنی اور دیگر کے خلاف انسانی سمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کا کیس،شریک ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور 

کراچی(پی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے صارم برنی اور دیگر کے خلاف انسانی سمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس میں شریک ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کیا،جسٹس میران محمد شاہ نے کہاکہ کیس کا ٹرائل چل نہیں رہا، مرکزی ملزم ضمانت پر رہا ہے،مرکزی ملزم باہر ہے، ادھر ادھر کے لوگو کو جیل میں ڈالیں گے؟کیا اسی طرح ملزمان کو سزا دلوائیں گے؟

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کا صارم برنی اور دیگر کے خلاف الزامات سے کوئی تعلق نہیں ،بچوں کی بیرون ملک سمگلنگ سے ملزمہ کا کوئی تعلق نہیں ، جسٹس میران محمد شاہ نے استفسار کیا کہ ملزمہ کب سے جیل میں ہے؟وکیل صفائی نے کہاکہ ملزمہ طویل عرصے سے جیل میں ہے،انسانی حقوق کی بنیاد پر ملزمہ کو ضمانت دی جائے،سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزمان کے خلاف دستاویزات میں جعل سازی اور بچوں کی بیرون ملک سمگلنگ کا الزام ہے،ملزمان کے خلاف امریکی سفارتخانے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.