ایران نے جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کا مطالبہ کردیا
ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پُرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرے اور ایسے واقعات کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے۔
ایران کے مستقل مشن نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ 19 جولائی 2026 کو امریکا کی جانب سے دارخوین (کارون) جوہری پاور پلانٹ کے زیر تعمیر مقام کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام نے اس منصوبے کو ملک کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے عالمی قوانین اور جوہری سلامتی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے ایران میں مختلف فوجی اہداف پر کارروائیوں کی تصدیق کی ہے، تاہم بیان میں دارخوین جوہری منصوبے کا ذکر نہیں کیا گیا۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ دارخوین جوہری پلانٹ پر حملے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم ابھی تک اس معاملے پر کوئی آزادانہ تصدیق جاری نہیں کی گئی۔
عالمی سطح پر ماہرین کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات سے متعلق کسی بھی واقعے کے اثرات خطے کی سلامتی اور عالمی سفارتی تعلقات پر پڑ سکتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.