by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اپوزیشن جماعت کانگریس کامودی کے گھر کے سامنے مظاہرہ، استعفےکا مطالبہ

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا اور وزیراعظم مودی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ کانگریس رہنماؤں نے طلبہ اور کارکنوں پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔

کانگریس رہنما اور بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے نہتے کارکنوں اور طالبعلموں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر قبضہ کر رکھا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نئی دہلی میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے طلبہ اپنے بہتر مستقبل اور تعلیم کے حوالے سے جائز مطالبات کر رہے تھے، کیونکہ بھارت کا تعلیمی نظام بوسیدہ ہو چکا ہے اور آر ایس ایس نے اس پر قبضہ جما لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے لیے جمع طالبعلموں پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنا انتہائی شرمناک اور غیر جمہوری عمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پولیس اور سول کپڑوں میں موجود افراد نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر حقوق کے لیے جمع ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر تشدد کیا تھا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

PNP

Comments are closed.