پتوکی میں دوست نے نوکری کا جھانسہ دے کر دوست کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور اس کا گردہ نکال کر فروخت کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق پتوکی کے رہائشی رحمت کو اس کا دوست رضا 26 جون کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے راولپنڈی لے جاکر رحمت کو نشہ آور مشروب پلایا اور بےہوشی کی حالت میں اس کا گردہ نکال کر فروخت کردیا۔
پولیس کے مطابق رحمت کے مبینہ اغوا کا مقدمہ اس کے بہنوئی کی مدعیت میں 12 جولائی کو درج ہوا تھا تاہم وہ خود ہی گھر واپس پہنچ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم رضا کی تلاش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.