کراچی( پی این پی ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر رد عمل آ گیا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے۔ کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں ، آئندہ بھی مسترد کریں گے۔ جو جماعت اپنے صوبے کے عوام کو حقِ رائے دہی سے محروم رکھے اسے کشمیری عوام کے حقوق پر سیاست کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔
شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے لاکھوں شہری بہتر علاج اور طبی سہولیات کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کا رخ کرتے ہیں، دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔
PNP
Comments are closed.