by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فٹبالر عبداللّٰہ کا یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو

پاکستانی فٹبالر عبداللّٰہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو کرلیا۔ 

عبداللّٰہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 

عبداللّٰہ اقبال 62 ویں منٹ میں سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈامپس کے خلاف میدان میں آئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد اتزاز حسین نے پاکستان کی نمائندگی سے قبل یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائرز کھیلے تھے۔



PNP

Comments are closed.