امریکا ایران کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی منڈی پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ 85.16 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی خام تیل کی قیمتیں کئی ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں، جس کے بعد مارکیٹ میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں جاری فوجی صورتحال کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہوئی ہے، جس سے خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی یا تیل کی ترسیل کے اہم راستوں پر خطرات میں اضافہ ہوا تو عالمی منڈی میں خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
PNP
Comments are closed.