by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جائیداد کے لالچ میں بھائیوں کی جانب سے بہن کو زنجیروں میں کئی سال قید رکھنے کا انکشاف

خانپور (پی این پی)خان پور کے نواحی علاقے تھانہ صدر کی حدود چک 107 این پی میں مبینہ طور پر جائیداد کی لالچ میں سگے بھائیوں کی جانب سے اپنی بہن کو زنجیروں میں کئی سال قید رکھنے کا انکشاف ہوا ۔

اہلِ علاقہ کے مطابق ملزمان خاتون پر تشدد بھی کرتے تھے اور اہل علاقہ کے پوچھنے پر اس کی چیخ و پکار کو پاگل پن کہتے رہے ، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے اہلِ علاقہ کی مدد سے خاتون کو بازیاب کر الیا ۔ڈی ایس پی شاہد نزیر وڑائچ کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کارروائی کے دوران محبوب نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ بھائی اکرم اور بھتیجا شفیق فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ڈی ایس پی شاہد نزیر وڑائچ کے مطابق بہنوں کا حق ہڑپ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.