by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

کراچی (پی این پی) کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار کرلی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کراچی پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے  موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ  سحر بتول کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ خاتون کا شوہر فرار ہے۔ 

 پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، جبکہ ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.