کراچی(پی این پی)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’’ماں رہے سلامت‘‘ کے عنوان سےفیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا۔
PNP
Comments are closed.