by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میر رضا کیس: آسٹریلیا میں مقیم دوست حسن تنولی کا بیان ریکارڈ

—فائل فوٹو

میر رضا کیس میں بننے والے جوڈیشل کمیشن میں آسٹریلیا میں مقیم میر رضا کے دوست حسن تنولی کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔

حسن تنولی نے کمیشن کو بتایا ہے کہ میر رضا نے چاکلیٹ کے کاروبار کے لیے 75 لاکھ روپے لیے تھے، رقم کی ضمانت کے طور پر 2 چیک دیے تھے، یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ رقم واپس کر دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میر رضا نے پہلے بھی 10 لاکھ روپے لیے تھے، واپسی پر 50 ہزار اضافی دیے، میر رضا کی گمشدگی کے روز احمد کو کال کی تھی، احمد نے بتایا کہ میر رضا غائب ہے، رقم کا بتایا تو احمد نے کہا کہ میرا میر رضا سے کوئی لینا دینا نہیں۔

دوست حسن تنولی نے کمیشن کو بتایا کہ میر رضا کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ 75 لاکھ روپے کاروبار میں آئے تو احمد کو اس کا علم ہونا چاہیے تھا، احمد نے بظاہر رقم کا معاملہ نظر انداز کیا۔



PNP

Comments are closed.