کراچی (پی این پی) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس 27 جولائی پیر کو ہوگا ۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس بریفنگ میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے ۔
سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے سٹیٹ بینک کے جولائی مانیٹری پالیسی اجلاس پر سروے جاری کر دیا۔سروے میں ماہرین سے مانیٹری پالیسی فیصلے اور روپے کی قدر سے متعلق دو سوالات پوچھے گئے۔ سروے کے 80 فیصد شرکاء نے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رہنے کی رائے دی ۔سروے کے 20 فیصد شرکا ء نے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس اضافے کی رائے دی ۔ سروے کے 47 فیصد شرکاء دسمبر 2026 تک ڈالر 279 سے 284 کے درمیان دیکھ رہے ہیں۔ سروے کے 40 فیصد شرکاء دسمبر 2026 تک ڈالر روپےکے بھاو ٔکو مستحکم دیکھ رہے ہیں۔
10 فیصد ماہرین کی رائے میں ڈالر دسمبر تک 285 سے 289 روپے کے درمیان رہے گا۔ سروے کے تین فیصد شریک دسمبر تک ڈالر 290 سے 300 روپے کے درمیان دیکھ رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.