by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاک بحریہ کے سربراہ اور کویتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی بحری امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

— تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے  سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور کویتی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل سیف عبدالہادی الحملاں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر میجر جنرل سیف عبدالہادی الحملاں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کویتی بحریہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی بحری سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ بحری تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے علاقائی بحری امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی بحریہ کے کمانڈر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔



PNP

Comments are closed.