by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل آ گیا

کراچی ( پی این پی )  سندھ کے سینئر وزیر  شرجیل میمن کا  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل آ گیا ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور عوام کو طنز و مزاح کا موضوع نہ بنایا جائے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔نواز شریف نے کہا ہے تلخی نہیں ہونی چاہیے، لیکن نواز شریف کے اپنے الفاظ سیاسی تلخی اور غیر ضروری تقسیم کا باعث بن رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.