by Rao Imran Suleman
Rao Nama

غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب 12 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

اسلام آباد (پی این پی)اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے دو اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام اہلکار وی وی آئی پی ڈیوٹی کے موقع پر حساس ترین مقامات پر تعینات تھے، تاہم چیکنگ کے دوران یہ اہلکار اپنی حساس ڈیوٹی سے بلاوجہ غائب پائے گئے۔نوکری سے برطرف ہونے والوں میں اے ایس آئی وقار احمد اور عابد حسین شامل ہیں، جبکہ برخاست ہونے والے کانسٹیبلز میں آصف، عمر منیر، حمزہ، فیضان اور عرفان بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غلام مرتضی، خرم شہزاد، تعظیم مشتاق، اسد اسلام اور شہزاد اسلم کو بھی فرض سے غفلت برتنے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.