امریکا کا ساتھ دینے پر برطانیہ بھی نشانے پر ہوگا،پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں امریکا کی حمایت کرتا ہے تو اسے ایران کی جانب سے ایک “جائز ہدف” تصور کیا جائے گا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حسین محبی نے کہا کہ برطانیہ، خلیج فارس کے ممالک یا کوئی بھی ریاست جو ایران کے خلاف تنازع میں امریکا کا ساتھ دے گی، ایران کی نظر میں ممکنہ فوجی ہدف بن سکتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ امریکی فضائی کارروائیوں کے دوران امریکی بمبار طیاروں نے برطانیہ کے ایک فوجی اڈے کو استعمال کیا۔
ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکی قیادت کو اکسا رہا ہے اور مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کر کے خطے میں امریکی فوجی موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے تاکہ اپنے مقاصد حاصل کر سکے۔
حسین محبی کا کہنا تھا کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی اور ایران نے اپنی توجہ اسرائیل پر مرکوز کر دی تو اسرائیل کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم ایران کے ان دعوؤں اور الزامات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ برطانیہ، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ان بیانات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
PNP
Comments are closed.