by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی آئی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہےاور عمران خان کی رہائی کی بات کرنا بھی چھوڑ دی ہے، عمران اسماعیل کا موجودہ قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ

کراچی (پی این پی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے عمران خان  چھوٹے صوبوں کے حامی رہے ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت خاموش ہے نہ تو ہاں بولتی ہے اور نہ ہی ناں،  اس قیادت کا پاکستان تحریک انصاف کو نقصان ہی جوا ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا  اب  وقت آ گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر لوگ فیصلہ کریں اور قیادت پی ٹی آئی کے سینئر لوگ سنبھالیں۔ سوشیل میڈیا سے ڈکٹیشن نہ لیں اور ایسے عناصر جو پاکستان سے باہر بیٹھ کر جلادو آگ لگادو کی رٹ لگائے ہوے ہیں ان سے کنارہ کرے اور اعلان لاتعلقی کرے۔ کوٹ لکھپت کے لیڈران خاص طور پر  شاہ محمود قریشی   کی رہائی کو ممکن بنائیں، شاہ محمود قریشی کی بات خاص طور پر اس لئے کر رہا ہوں کہ ان کے کیس ختم ہو چکے ہیں اور رہائی ممکن ہے ۔ قیادت جب ایسے سینئرز کے ہاتھ میں جائے گی تو پارٹی بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتی ہے۔ موجودہ قیادت نے تو عمران خان کی رہائی کی بات بھی کرنا چھوڑ دی ہے۔ شاہ محمود قریشی معاملات کو سلجھا سکتے ہیں اور عمران خان کی رہائی کو بھی ممکن بنا سکتے ہیں۔



PNP

Comments are closed.