لاہور؛ بائیک رائیڈر کی مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش، خاتون چلتی موٹر سائیکل سے کود گئی
لاہور( پی این پی)جوہر ٹائون میں ان ڈرائیو بائیک رائیڈر کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا،
ہراسانی سے بچنے کے لیے خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔پولیس کے مطابق چلتی موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث خاتون کے منہ، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاتون نے ایف ٹو جوہر ٹان سے وتو پیلس جانے کے لیے رائیڈ بک کروائی تھی۔
جوہر ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس افسر سید ذیشان رضا کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.