اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ آف دی ریکارڈ رابطے ہیں، جن کے ساتھ رابطے ہیں ان کا نام نہیں بتا سکتا ان کے لیے مسئلے بنتے ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام’’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی میٹنگ میں مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے سے متعلق بھی باتیں ہوئی ہیں، مناسب ہوگا کہ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہو اور بات آگے بڑھائی جائے۔ وزیراعظم خود اپوزیشن لیڈر سے ان کی سیٹ پر جاکر ملے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات نہ کرنے کی بات میں کوئی منطق نہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اب تک آف دی ریکارڈ ملاقات میں بھی پالیسی تبدیل کرنے کی بات نہیں کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہو اور پی ٹی آئی ایوان کی کمیٹیوں میں واپس آئے۔
PNP
Comments are closed.