by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کچھ دوست سندھ کی تقسیم کے شوشے چھوڑتے ہیں ہم انہیں سنجیدہ نہیں لیتے: ناصر حسین شاہ

کراچی (پی این پی) وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کچھ دوست سندھ کی تقسیم کے شوشے چھورٹے ہیں لیکن ہم انہیں سنجیدہ نہیں لیتے، سندھ کی تقسیم کبھی بھی نہیں ہوگی۔ 

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق منور چورنگی انڈرپاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کراچی میں سب سے زیادہ کام پیپلز پارٹی نے کروائے ہیں، کہا جاتا کہ کراچی برباد ہوگیا، کراچی میں بے شمار انڈر پاسز اور پل ہم نے بنائے ہیں، کراچی کے میدانوں میں شادی ہالز بنائےگئے جسے ہمارے میئر نے تڑوایا، کہا جاتا ہے کراچی بدترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، ایسا ہوتا تو لوگ یہاں رہنے نہیں آتے، کراچی منی پاکستان ہے، کسی کو بھی یہاں آکر بسنے سے روک نہیں سکتے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹاون چیئرمین اور میئر دن رات کام کر رہے ہیں، کچھ جگہوں پر شکایات ہیں کہ وہاں پر کام نہیں ہوا ہے، جہاں سے شکایات موصول ہوتی ہیں وہاں پر فوری ایکشن ہوتا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تاھ سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی، کچھ لوگ شوشے چھوڑ دیتے ہیں، ہم انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں، سندھ کبھی تقسیم نہیں ہوسکتا۔



PNP

Comments are closed.